نوم پنہ (شِںہوا) کمبوڈیا نے کہا ہے کہ چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو نے ترقی پذیر ممالک کو بے شمار فوائد دیئے ہیں۔
یہ بات کمبوڈیا کے وزیراعظم ہن منیٹ کے دورہ چین کے اختتام پر جاری کمبوڈیا کی وزارت خارجہ نے ایک اعلامیہ کہی گئی ہے۔ کمبوڈین وزیراعظم نے بی آر آئی کی 10 ویں سالگرہ پر بیجنگ میں منعقدہ تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون میں شرکت کی تھی۔
اعلامیہ کے مطابق بی آر آئی نے کمبوڈیا سمیت بہت سے ترقی پذیر ممالک کو بنیادی ڈھانچے میں ترقی، براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری، اقتصادی ترقی، علاقائی اور عالمی انضمام اور عوام سے عوام کے درمیان تبادلے جیسے متعدد فوائد مہیا کئے ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ کمبوڈین وزیراعظم ہن منیٹ نے فورم میں پیش کردہ 8 بڑے اقدامات کے مشترکہ طور پر نفاذ میں کمبوڈیا کے مکمل تعاون اور آمادگی ظاہر کی۔
ان اقدامات میں کثیرالجہتی بیلٹ اینڈ روڈ کنکٹیویٹی نیٹ ورک کی تعمیر، کھلی عالمی معیشت میں تعاون ، عملی تعاون پرعملدرآمد، ماحول دوست ترقی کا فروغ ، سائنسی و تکنیکی اختراع کا فروغ ، عوام سے عوام تبادلوں میں تعاون ، سالمیت پر مبنی بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کا فروغ اور بین الاقوامی بیلٹ اینڈ روڈ تعاون میں ادارہ جاتی اقدامات مستحکم کرنا شامل ہے۔
بیان کے مطابق فورم سے خطاب میں کمبوڈیا کے رہنما نے ترقی پذیرمعیشتوں میں کنیکٹیوٹی، ڈیٹا سینٹرز، سیکیورٹی جیسے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر اور دیگر اہم معاون اور پلیٹ فارمز میں خاص طور پر بی آرآئی کے ذریعے فنڈز بڑھانے پر زور دیا۔