• Dublin, United States
  • |
  • May, 18th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

بی آر آئی ممالک عوام کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں، وائٹ پیپرتازترین

October 10, 2023

بیجنگ(شِنہوا)چین کی اسٹیٹ کونسل انفارمیشن آفس کی جانب سے جاری وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ شر یک ممالک بیلٹ اینڈ روڈ  اینی شیٹو: (بی آر آئی) تعاون کے ذریعے عوام سے عوام کے درمیان تعلقات کو فروغ دینا جاری رکھیں گے۔

'دی بیلٹ اینڈ روڈ اینی شیٹو: مشترکہ مستقبل کی عالمی برادری کا ایک اہم ستون' کے عنوان سے وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ بی آر آئی اپنا دائرہ وسیع ہو نے کے ساتھ بین الاقوامی تعاون کے لیے دنیا کا سب سے بڑا پلیٹ فارم بن گیا ہے۔

دستاویز میں کہا گیا ہے کہ لوگوں کے درمیان تعلقات بی آر آئی تعاون کی سماجی بنیاد  ہیں۔

شریک ممالک نے قدیم شاہراہ ریشم کے دوستانہ تعاون کے جذبے کو آگے بڑھایا ہے، ثقافت، سیاحت، تعلیم، میڈیا اور تعلیمی تبادلوں میں تعاون کیا ہے اور تہذیبوں کے مابین باہمی تعلیم اور ثقافتی انضمام اور جدت سازی کو فروغ دیا ہے۔

وائٹ پیپر کے مطابق ثقافت اور سیاحت پر تعاون بھرپور اور رنگا رنگ ہے۔ جون 2023 کے آخر تک چین نے 144 ممالک کے ساتھ ثقافتی اور سیاحتی تعاون کی دستاویزات پر دستخط کیے تھے۔

وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی تبادلے اور تعاون وسیع اور گہرا ہے۔ چین نے بین الاقوامی تعلیمی تبادلوں اور تعاون کو فروغ دینے کے لئے بیلٹ اینڈ روڈ اینی شیٹو کے لئے ایجوکیشن ایکشن پلان جاری کیا ہے۔

چین نے جون 2023 کے آخر تک  اعلیٰ تعلیم کی ڈگریوں کو باہمی طور پر تسلیم کرنے کے حوالے سے 45 شریک ممالک کے ساتھ معاہدوں پر دستخط کیے تھے۔