• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

بی آر آئی دوطرفہ تعاون میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے، ملائیشین نائب وزیر اعظمتازترین

March 29, 2024

کوالالمپور (شِنہوا) ملائیشیا کے نائب وزیر اعظم فاضل اللہ یوسف نے کہا ہے کہ چین کے تجویز کردہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو اپنے بے مثال مواقع کی بدولت ملائشیا۔ چین تعاون کا محور بن چکا ہے۔

ملائیشیا کے نائب وزیر اعظم فاضل اللہ یوسف نے شاہراہ ریشم اور ایشیائی تہذیب فورم 2024 سے اپنے خطاب میں کہا کہ بی آر آئی فریم ورک بنیادی ڈھانچے کی ترقی، رابطے، تجارتی سہولت کاری اور عوامی تبادلے سمیت مختلف شعبوں میں ایک نمایاں پلیٹ فارم بنا چکا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہماری معیشتوں کے درمیان ہم آہنگی سے فائدہ اٹھا کر اور بی آر آئی کی تبدیلی کی طاقت استعمال کرتے ہوئے ہم ترقی کی نئی راہیں کھول کر روزگار کے مواقع پیدا کرسکتے اور اپنے لوگوں کا ذریعہ معاش بہتربناسکتے ہیں۔

ملائیشیا ، کیلان تان میں بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے تحت بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے ایک بڑے منصوبے ایسٹ کوسٹ ریل لنک کے ستونوں کے گودام کی فائل فوٹو۔ (شِنہوا)

منتظم نے کہا کہ یہ فورم دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ کی تقریبات کا حصہ ہے، جس کا مقصد جدید شاہراہ ریشم  کو سمجھنے اور عالمی رابطے آسان بنانے میں اس کا کردار بڑھانا اور عالمی شراکت داروں کو اس میں شامل کرنا ہے۔

فورم سے خطاب میں فرینڈز آف سلک روڈ کلب نیپال کے جنرل سیکرٹری آنند پرساد پوکھرل نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہزاروں میل پر پھیلے تجارتی راستوں کا ایک قدیم نیٹ ورک شاہراہ ریشم تاریخ میں ایک خاص مقام رکھتا ہے ۔ یہ صرف سامان تجارت کے تبادلے کا ایک ذریعہ نہیں ہے بلکہ دنیا بھر میں خیالات، ثقافتوں کے تبادلے اور اقدار میں ایک پل کی حیثیت رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی آر آئی تاریخی شاہراہ ریشم کے راستوں پر ان ممالک کے درمیان اقتصادی رابطے اور تعاون کو فروغ دینے کا خواہشمند ہے جو مشترکہ خوشحالی اور ترقی میں پیشرفت چاہتے ہیں۔