• Dublin, United States
  • |
  • May, 18th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

بی آر آئی ، چین کے تعاون اور باہمی ترقی کے عزم کا عکاس ہے، بنگلہ دیشی ماہرتازترین

July 24, 2023

ڈھاکہ (شِنہوا) بنگلہ دیش کے ایک ماہر نے کہا ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ اینی شیٹو (بی آر آئی) عالمی تعاون اور باہمی ترقی کو فروغ دینے کے چین کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

سینٹر فار ایسٹ ایشیا فاؤنڈیشن (سی ای اے ایف) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نسیم محمود نے شِنہوا کو ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ چین کی جانب سے 2013 میں تجویز کردہ بی آر آئی نے گزشتہ 10 سالوں میں نمایاں ترقی کا مظاہرہ کیا ہے ۔یہ عالمی سطح پر رابطے، تجارت اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کی چین کی قابل ذکر کوشش کی نمائندگی کرتا ہے۔

ماہر کے مطابق اس منصوبے نے ثقافتی تبادلوں کی حوصلہ افزائی کی ہے، علاقائی بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں مدد دینے کے ساتھ ساتھ علاقائی انضمام کو بہتر بنایا ہے جس سے شرکت کرنے والے ممالک کے مابین مشترکہ خوشحالی کو فروغ ملا ہے۔

نسیم نے کہاکہ چینی کاروباری اداروں نے خاص طور پر جدید ٹیکنالوجی، علم اور سرمایہ کاری کو مختلف شعبوں میں متعارف کروا تے ہوئے بنگلہ دیش میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔

بیلٹ اینڈ روڈ میگزین کے چیف ایڈیٹر نسیم نے کہا کہ سڑکوں، پلوں اور پاور پلانٹس سمیت اہم بنیادی ڈھانچے کے منصوبے چین کی موجودگی، معاشی ترقی میں تیزی اور بنگلہ دیشی شہر یوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کی وجہ سے ممکن ہوئے ہیں۔

بنگلہ دیش میں چینی انٹرپرائزز کی سماجی ذمہ داری کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش میں چینی کمپنیز کی جانب سے تعمیر کردہ 12 شاہراہوں، 21 پلوں اور سات ریلوے لائنز کے علاوہ بجلی اور توانائی کے شعبے میں 27 چینی منصوبے بنگلہ دیش کے انرجی مکس کے تنوع  کو یقینی بناتے ہیں ۔

رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش میں چینی کاروباری اداروں نے جنوبی ایشیائی ملک میں تقریباً5 لاکھ 50 ہزار ملازمتیں فراہم کی ہیں جس سے مقامی افراد کے روزگار میں بہترین اضافہ ہوا ہے۔