• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

بی آر آئی بین الاقوامی تعاون میں نئے مرحلے کا آغاز کرے گا، ملائیشین ماہرتازترین

October 24, 2023

کوالالمپور (شِنہوا) بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) کاکس فار ایشیا پیسفک کے صدر اونگ ٹی کیٹ نے کہا کہ بین الاقوامی تعاون کے لئے منعقدہ تیسرا بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون ایک نئے مرحلے کا آغاز کرنے کو تیار ہے اس میں  کم کاربن کی پائیدار خصوصیات شامل ہیں۔

بیجنگ میں فورم میں شرکت کے بعد شِںہوا کے ساتھ ایک  انٹرویو میں اونگ نے کہا کہ بنیادی ڈھانچے میں ترقی برقرار رہنے کے لئے اعلیٰ معیار کی پائیداری ضروری ہے ۔ چھوٹے لیکن خوبصورت پائیدار منصوبے دنیا بھر میں لوگوں کے طرز زندگی اور فلاح و بہبود کو نئی شکل دینے کی نئی تحریک کے لئے اچھے طریقے سے موجود ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ثقافت سے باہمی طور پر سیکھنے اور بات چیت کے ذریعے لوگوں کے درمیان رابطے آگے بڑھانے کو اہمیت حاصل ہورہی ہے۔

فائل فوٹو، چین-لاؤس ریلوے کی لین شانگ مسافر ٹرین لاؤس کے لوانگ پربانگ کے دیکھ بھال مرکز سے نکل رہی ہے۔ (شِںہوا)

اونگ ملائیشیا کی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں کے ڈپٹی اسپیکر، ملائیشیا کے وزیر ٹرانسپورٹ اور ملائیشین چائنیز ایسوسی ایشن کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔

بی آر آئی کی خصوصیات  بارے بات کرتے ہوئے انہوں نے نشاندہی کی کہ یہ "وسیع مشاورت ، مشترکہ شراکت اور مشترکہ فوائد" کے اصولوں پر مبنی رابطے کی ایک جامع کوشش ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ منصوبے میزبان ممالک میں ترقیاتی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے میزبان ملک کے ذریعے ہی شروع کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ بی آر آئی میں شمولیت کے لئے کوئی بھی پیشگی شرط نہیں ہے۔

چین کا عوامی مفاد میں پیش کردہ بی آر آئی چین کو میزبان ممالک کی سمت راغب کرسکتا ہے کیونکہ یہ جغرافیائی سیاسی مقاصد یا کسی مخصوص ملک کو متحد کرنے کے لئے ڈیزائن نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ بی آر آئی  میں رابطے خاص کر بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے ذریعے مواصلات کو ترجیح دیتا ہے۔