• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

بی آر آئی بین الاقوامی تعاون کے لئے نئی مثالیں تخلیق کر رہا ہے، چینی عہدیدارتازترین

October 11, 2023

بیجنگ(شِنہوا)چین کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ اینی شیٹو (بی آر آئی) نے جغرافیائی سیاسی کھیلوں کی فرسودہ ذہنیت سے بالاتر ہو کر بین الاقوامی تعاون کے لیے ایک نیا نمونہ تخلیق کیا ہے۔

چین کی وزارت خارجہ کے بین الاقوامی اقتصادی امور کے محکمے کے ڈائریکٹر جنرل لی کیشین نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم کھلے پن، شمولیت اور ہمہ جہت  تعاون کے لئے پرعزم ہیں۔

گزشتہ ایک دہائی کے دوران چین نے 150 سے زائد ممالک اور 30 سے زائد بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ بی آر آئی تعاون کی دستاویزات پر دستخط کیے ہیں۔

لی نے کہا کہ بی آر آئی تعاون کے بامعنی  نتائج برآمد ہوئے ہیں اور دوستوں کا حلقہ بڑے سے  بڑا ہوا ہے جو مکمل طور پر ثابت کرتا ہے کہ یہ  اقدام  کوئی بندش اور تنگ دائرہ قائم کرنے کی کوشش نہیں ہے۔

لی نے مزید کہا کہ یہ ایک "ترقیاتی بیلٹ اور خوشی کی سڑک" ہے جو حقیقی طور پر تمام ممالک کے لوگوں کو فائدہ پہنچاتی ہے۔

چین نے   'دی بیلٹ اینڈ روڈ اینی شیٹو: مشترکہ مستقبل کی عالمی برادری کا ایک اہم ستون'کے عنوان سے ایک وائٹ پیپر جاری کیا اور اس پر ایک پریس کانفرنس کی۔