• Dublin, United States
  • |
  • May, 5th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

بی آر آئی عالمی ترقی، تعاون اور جامع پن کی راہ ہموار کر رہا ہے، چئیرمین سینٹتازترین

November 07, 2023

اسلام آباد (شِںہوا) چئیرمین سینٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ چین کے تجویز کردہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) نے عالمی اقتصادی ترقی، باہمی تعاون اور جامع پن کی راہ ہموار کی ہے۔

انھوں نے ایک سیمینار سے خطاب میں کہا کہ بی آر آئی ایک تعاون کا ماڈل ہے جو دنیا بھر کے 150 سے زیادہ ممالک اور خطوں کو فائدہ پہنچاتا ،خوشحالی کو فروغ دیتا ، خطوں میں رابطے اور انضمام بڑھاتا اور ثقافت اور عوام سے عوام کے درمیان تبادلوں کو فروغ دیتا ہے۔

صادق سنجرانی نے کہا کہ ترقی کے ثمرات دوسرے ممالک کے ساتھ بانٹنے کی پالیسی چینی قیادت کا ایک نیا اور قابل ستائش وژن ہے جو دنیا بھر کے افراد کو متاثر اور مستفید کر رہا ہے۔

 

انڈونیشیا کے شہر بنڈونگ میں جکارتہ-بانڈونگ تیز رفتار ریلوے پر چلنے والی ایک تیز رفتار الیکٹرک ٹرین کی فائل فوٹو۔ (شِںہوا)

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ تبدیلی کی طاقت  دانش مند قیادت کا ثبوت ہے۔ اس انیشی ایٹو سے کا مقصد نہ صرف ہمارے خطے میں بلکہ اس سے کہیں آگے رابطوں، تعاون اور باہمی ترقی کو فروغ دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی آر آئی نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے اپنے علمبردار منصوبے سے پاکستان کو سماجی و اقتصادی فوائد مہیا کئے، سڑکوں اور توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو آگے بڑھایا اور عام افراد کی زندگیاں بہتر کیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک روٹ کے ساتھ خصوصی اقتصادی زونز چینی صنعتوں کا خیرمقدم کرنے کو تیار ہیں جو پاکستان میں صنعتی ترقی اور برآمدات کو فروغ دیکر روزگار کے مواقع پیدا کریں گی جبکہ چینی کمپنیوں کو بین الاقوامی منڈیوں تک آسان رسائی اور سستی افرادی قوت ملے گی۔

 

صوبہ خیبر پختونخوا میں چین ۔ پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت قائم رشکئی خصوصی اقتصادی زون کی فائل فوٹو۔ (شِنہوا)

پاکستان ۔ چین تعلقات پر تبصرہ کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوستی کی جڑیں تاریخی طور پر گہری ہیں جو باہمی احترام اور غیر متزلزل تعاون پر مبنی اور دنیا کے لئے ایک نمونہ ہے۔

وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے اس موقع پر خطاب میں کہا کہ سی پیک پاکستان کے لیے گیم چینجر اور بی آر آئی کا واضح مظاہرہ منصوبہ ثابت ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک سے تقریباً 26 ارب امریکی ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری ہوئی ہے، ملک میں 8 ہزار میگاواٹ بجلی اور 510 کلومیٹر شاہراہوں کا اضافہ ہوا ہے اور مقامی افراد کے لیے 2 لاکھ 36 ہزار روزگار کے مواقع پیدا کئے۔