بالی، انڈونیشیا (شِنہوا) عالمی کاروباری رہنماؤں نے بزنس 20 (بی 20) سربراہی اجلاس میں مضبوط بحالی ، جامع اور پائیدار ترقی پر کے لئے مضبوط بین الاقوامی تعاون پر زور دیا ہے ۔ بی 20 گروپ آف 20(جی 20) کے کاروباری امور کی نمائندگی کرتا ہے۔
دو روزہ تقریب کے اختتامی اجلاس پر انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو نے عالمی کاروباری برادری پر زور دیا کہ وہ پرامید رہیں اور عالمی بحالی کے لیے مل کر کام کریں۔
ویدودو نے کہا کہ میں کہتا ہوں کہ ہرمسئلے یا مشکل میں ہمیشہ ایک روشن پہلو ہوتا ہے۔ اس لئے مایوس نہ ہوں ۔ انہوں نے آج کی دنیا کو درپیش متعدد بحرانوں کا بھی ذکر کیا جس میں جاری نوول کرونا وائرس عالمی وبا، عالمی کشیدگی ، خوراک ، توانائی اور مالیاتی بحران شامل ہے۔
بی 20 انڈونیشیا کی چیئرپرسن شنتا ودجاجا کمادانی نے کہا کہ رواں برس کا بی 20 سربراہی اجلاس عالمی کاروباری برادری کو معاشی پالیسیوں ، سرمایہ کاری ، تجارت اور دیگر شعبوں پر جی 20 رہنماؤں کو قابل عمل پالیسی سفارشات فراہم کرنے کے لئے ہواہے۔
ایوان صنعت و تجارت انڈونیشیا کے چیئرمین اور انڈونیشیا میں بی 20 کے میزبان ارشد راشد نے کہا کہ بی 20 سربراہی اجلاس عالمی کاروباری اور فکری رہنماؤں کو کاروباری نقطہ نظر سے اہم اقتصادی مسائل حل کرنے ، ترجیحی وجوہات پر اتفاق رائے اور مشترکہ مقصد تلاش کرنے کی امید پر منعقد کیا گیا تھا، تاکہ متحدہ محاذ پر آگے بڑھا جا سکے ۔
بی 20 سربراہی اجلاس ، جی 20 کی رکن معیشتوں کے کاروباری نمائندوں کا سربراہی اجلاس ہے جو دنیا بھر کے کاروباری اداروں کی عالمی معاشی حکمرانی میں شراکت داری کے لئے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا ہے۔
گروپ آف 20 کا سربراہی اجلاس منگل اور بدھ کو انڈونیشیا کے تفریحی جزیرے بالی میں ہورہا ہے۔
گروپ آف 20 کے سربراہی اجلاس کا موضوع مشترکہ بحالی ، مشترکہ استحکام ہے۔ اجلاس 3 اہم امور پر توجہ مرکوز کرے گا جن میں عالمی صحت کا نظام ، پائیدار توانائی کی منتقلی اور ڈیجیٹل تبدیلی شامل ہے۔