• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 26th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

بحرین،مصر،تیونس اور متحدہ عرب امارات کے سربراہان 28 مئی سے یکم جون تک چین کا دورہ کرینگےتازترین

May 27, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چینی صدر شی جن پھنگ کی دعوت پر بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ، مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی، تیونس کے صدر قیس سعید اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان 28 مئی سے یکم جون تک چین کا سرکاری دورے کریں گے۔

چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان چُھن ینگ نے پیر کو یہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ چاروں ملکوں کے سربراہانِ مملکت اپنے دورہ چین کے دوران چین-عرب ریاستوں کے تعاون فورم کی 10ویں وزارتی کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔