یروشلم(شِنہوا) بحیرہ روم کے ساحل سے 4ہزار100سال سے زیادہ قدیم پتھروں سے بنے تین لنگر دریافت ہوئے ہیں۔
اسرائیلی نوادرات اتھارٹی (آئی اے اے) نے گزشتہ روز بتایا کہ لنگر شمالی شہر حیفہ کے ساحل کے قریب تیراکی کرنے والوں کو ملے، جنہوں نے تین ایسے پتھر دیکھے جن میں سوراخ تھے جو قدرتی طور پر نہیں کیے گئے تھے۔
تکونی شکل کے ان پتھروں میں سے ہر ایک کے دونوں طرف ایک بڑا دو طرفہ سوراخ کیا گیا تھا۔ آثار قدیمہ کے ماہرین کی طرف سے کئے گئے تجزیہ کے مطابق پتھروں کوکانسی کے دورکے آخر میں کشتیوں کو باندھنے اور انہیں سمندر میں بہنے سے روکنے کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔ ماہرین نے اندازہ لگایا کہ بعد کے ادوار میں بھی لنگر استعمال ہوتے تھے۔