• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

بحیرہ روم کے ہجرت کے راستے پر ہر ہفتے 11 بچے موت کا شکار ہوتےہیں: یونیسیفتازترین

July 15, 2023

اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ(یونیسیف) نے کہا ہے کہ شمالی افریقہ سے یورپ کے لیے خطرناک وسطی بحیرہ روم کے سمندری ہجرت کے راستے کو عبور کرنے کی کوشش میں اس سال کم از کم 289 بچے یاہفتہ واراوسطاً 11 بچے ہلاک یا لاپتہ ہوئے ہیں۔

یونیسیف کے اندازے کے مطابق2018 سے اب تک وسطی بحیرہ روم کو عبور کرنے کی کوشش کے دوران لگ بھگ 1500 بچے ہلاک یا لاپتہ ہو چکے ہیں۔ انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن کے لاپتہ مہاجرین منصوبے کے ریکارڈ کے مطابق یہ تعداد 8ہزار274 افراد میں سے تقریباً ہر پانچ میں سے ایک ہے جو راستے میں ہلاک  یا لاپتہ ہو گئے ہیں۔

یونیسیف نے کہا کہ وسطی بحیرہ روم کی راہداری پر بہت سے بحری جہازوں کے غرق ہونے سے کوئی زندہ نہیں بچ پاتا اور بہت سی ہلاکتوں کی تعداد ریکارڈ نہیں ہو پاتی جس سے بچوں کی ہلاکتوں کی حقیقی تعداد کی تصدیق کرنا عملی طور پر ناممکن ہے اور امکان ہے کہ ہلاکتوں کی حقیقی تعاداد لگائے گئے اندازے سے کہیں زیادہ ہے۔