• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 9th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

بغیر پائلٹ طیارے پرحملہ، چینی ناظم الامورنے اعلی امریکی حکام کے ساتھ معاملہ اٹھادیاتازترین

February 08, 2023

واشنگٹن(شِنہوا)امریکہ میں چینی سفارتخانے کی ناظم الامور شوشیو یوآن نے چین کے بغیر پائلٹ غیر عسکری طیارے پر امریکی حملے کا معاملہ امریکی محکمہ خارجہ اور وائٹ ہاس کی قومی سلامتی کونسل کے اعلی حکام کے ساتھ اٹھایا ہے۔سفارتخانے کے ایک بیان  کے مطابق شونے کہا کہ طیارے کا غیر ارادی طور پرامریکی فضائی حدود میں  داخلہ مکمل طور پرغیرمتوقع اورغیر ارادی  واقعہ ہے جو کہ امرِربی کی وجہ سے ہوا۔ چین نے تصدیق کے بعد کئی بار امریکہ کو اس بارے میں مطلع کیا اور واضح طور پر درخواست کی ہے کہ وہ  اسے پرسکون، پیشہ ورانہ اورمعتدل انداز میں حل کرے۔شونے کہا کہ ہم  امریکہ کی جانب سے اس پر حملہ کرنے کے لیے طاقت کے استعمال کی سخت مخالفت اور شدید احتجاج  کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ایسی کوئی کارروائی نہ کرے جس سے صورتحال مزید پیچیدہ  ہوجائے۔شو نے کہا کہ چین ضرورت پڑنے پر مزید ردعمل دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔