بغداد(شِنہوا)عراق کے دارالحکومت بغداد کے شمال میں ایک کارروائی میں داعش (آئی ایس) کے ایک مقامی رہنما سمیت چارعسکریت پسند مارے گئے۔
عراقی فوج کے جوائنٹ آپریشنز کمانڈ سے وابستہ سیکورٹی میڈیا سیل کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پرعراقی فوجیوں اور حشد شعبی کے ایک مقامی نیم فوجی دستے نے بغداد سے تقریباً 40 کلومیٹر شمال میں ترمیہ کے علاقے کے باغات میں داعش کے عسکریت پسندوں کے ایک گروپ کے خلاف گھات لگا کر کارروائی کی۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فورسز نے داعش کے چار عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا جن میں سے ایک کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ شمالی بغداد کے علاقے کا داعش کا سرغنہ تھا۔