بیجنگ(شِنہوا) شی جن پھنگ نے بدعنوانی کے خلاف سخت اور طویل جنگ جیتنے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔
اتوار کے روز کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20ویں قومی کانگریس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےشی نے کہا ہے کہ بدعنوانی پارٹی کی قوت اور صلاحیت کے لیے ایک کینسر ہے، اور بدعنوانی سے لڑنا خود کی اصلاح کاسب سے مشکل کام ہے۔
شی نے کہا کہ جب تک بدعنوانی کی افزائش کی بنیادیں اور حالات موجود ہیں، ہمیں بدعنوانی کے خلاف جنگ جاری رکھنی چاہیے اور ایک منٹ کے لیے بھی کبھی آرام نہیں کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی اس بات کو یقینی بنائے گی کہ عہدیداروں میں بدمزاج، موقع پرست یا بدعنوان بننے کی خواہش پیدا نہ ہو۔
شی نے بدعنوانی کی مخالفت اور غلط کاموں کو سزا وار ٹھہرانے میں صفر برداشت کے عزم کا اظہار کرتے کہا کہ کرپشن کے لئے کوئی نرم گوشہ نہیں ہونا چا ہیے۔