• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 17th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

بچوں سے بدسلوکی کے معافی اسکینڈل پر ہنگری کی صدر مستعفیتازترین

February 11, 2024

بڈاپسٹ (شِنہوا) ہنگری کی صدر کٹالین نوواک نے بچوں سے بدسلوکی کے معافی اسکینڈل پراپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔

نوواک نے قومی ٹیلی ویژن چینل ایم 1 پر اپنے خطاب میں کہا کہ میں آپ سے آخری بار صدر کی حیثیت سے مخاطب ہوں اور ملک کے صدر کے عہدے سے  مستعفی ہورہی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ وہ ان لوگوں سے معافی مانگتی ہی جنہیں مجھ سے تکلیف پہنچی کیونکہ شاید وہ سمجھتے ہیں کہ میں ان کے ساتھ نہیں ہوں حالانکہ میں بچوں اور خاندانوں کے تحفظ کی حامی تھی ہوں اور رہوں گی ۔

نوواک نے اپریل 2023 میں بچوں کے ایک آشیانہ کے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر" آندرے کے" کو معافی دیدی تھی۔مقامی ویب سائٹ نے اس اسکینڈل کا انکشاف کیا تھا جس کے بعد جمعے سے بڈاپسٹ میں مظاہرے شروع ہوگئے تھے جس میں ان سے استعفیٰ مانگا گیا تھا۔

نوواک کے فوری بعد ہنگری کی سابق وزیر انصاف جوڈٹ ورگا نے بھی اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کیا۔

ہنگری، بڈاپسٹ میں زیچنی پل کا منظر۔ (شِنہوا)

جوڈٹ ورگا نے اپنے سوشل میڈیا پیج پر لکھا ہے کہ میں صدر کے فیصلے کی تائید کرتے ہوئے سیاسی ذمہ داری قبول کرتی ہوں۔انہوں کہا کہ میں عوامی عہدے سے دستبردار ہوتے ہوئے پارلیمانی ذمہ داری اور یورپی پارلیمنٹ کی لسٹ سربراہ کے عہدے سے مستعفیٰ ہوتی ہوں۔