ویلنگٹن(شِنہوا) بچپن میں موٹاپے کی وجوہات جاننے اوراس کو روکنے کے لیے کی گئی تحقیق کے مطابق حمل سے پہلے اور حمل کے دوران ماؤں کو ملنے والی غذابچے کی زندگی کے پہلے سالوں میں اس کے وزن پر اثرانداز ہوتی ہے۔
نیوزی لینڈ، سنگاپوراوربرطانیہ میں تقریباً 500 ماؤں اور ان کے بچوں پر کی گئی یہ تحقیق منگل کو طبی جریدے بی ایم سی میڈیسن میں شائع ہوئی۔ تحقیق میں شامل ماؤں کی آدھی تعداد کو وٹامن بی2، بی6،بی12 اور ڈی کے ساتھ پروبائیوٹکس اور مائی نوسیٹول کےعلاوہ ایک معیاری سپلیمنٹ دیا گیا،جب کہ باقی نصف ایک کنٹرول گروپ میں تھیں اور انہیں صرف معیاری سپلیمنٹ کھانے کو دیا گیا۔
محققین کی جانب سے دو سال کی عمر میں ان ماؤں کے بچوں کا جائزہ لیا تو پتہ چلا کہ کنٹرول گروپ کے مقابلے میں نصف موٹے بچے وہ تھے جن کی ماؤں کو وٹامن سے بھرپورسپلیمنٹ دیا گیاتھا۔