• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 25th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

بات چیت اور مشاورت کوسوو تنازع کے حل کا درست راستہ ہے، چینی سفیرتازترین

October 19, 2022

بیجنگ (شِںہوا) چینی مندوب  نے اس بات پر زور دیا ہے کہ کوسوو تنازع حل کرنے کے لئے بات چیت اور مشاورت صحیح طریقہ ہے۔

اقوام متحدہ میں نائب مستقل مندوب گینگ شوانگ نے کہا کہ رواں سال جون سے کوسوو حکام شناختی دستاویزات اور گاڑیوں کی لائسنس پلیٹوں جیسے امور پر یکطرفہ اقدامات کررہے ہیں جس سے شمالی کوسوو میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ۔ سربیا اور کوسوو کے تعلقات معمول پر لانے کا عمل اور بلقان و جنوب مشرقی یورپ میں سلامتی و استحکام متاثر ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین کو اس صورتحال پر تشویش ہے۔

انہوں نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ متعلقہ فریقین کے دفاتر فریقین کی شناختی دستاویزات بارے امور پر اتفاق رائے حاصل کرچکے ہیں اور چین اس پیشرفت کا خیرمقدم کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لائسنس پلیٹوں کا مسئلہ زیرالتوا ہے۔ کوسوو کی جانب سے رواں ماہ کے اختتام تک لائسنس پلیٹوں کی تبدیلی کا کام مکمل کرنے کا مطالبہ احتجاج اور جھڑپوں کا سبب بن سکتا ہے جس سے ایک مرتبہ پھر کشیدگی میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ اس طرح کے منظر نامے سے گریز کرنا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ کوسوو تنازع حل کرنے کا درست راستہ بات چیت اور مشاورت ہی ہے۔ چین دونوں فریقوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے کہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ عملی اور تعمیری انداز میں گفتگو جاری رکھیں اور گزشتہ مذاکرات کے نتائج پر عملدرآمد کریں۔ برسلز معاہدے کے تحت کوسوو کو سرب بلدیات پر مبنی معاشرے کے قیام کا عمل آگے بڑھانا چاہیئے۔