• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 8th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

بھارتی شہروں میں یوم جمہوریہ کی تقریبات سے قبل سکیورٹی سختتازترین

January 25, 2023

نئی دہلی(شِنہوا)بھارت میں حکام نے ملک کے 74 ویں یوم جمہوریہ کی تقریبات سے قبل دارالحکومت نئی دہلی سمیت تمام  شہروں میں سیکورٹی  بڑھا دی ہے۔

یہ اقدام عسکریت پسندوں یا دہشت گرد گروپوں کے ہاتھوں کسی رکاوٹ کے بغیر سرکاری تقریبات کو محفوظ طریقے سے انجام دینے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

پولیس نے بڑے شہروں میں حفاظتی انتظامات کے تحت میٹرو سٹیشنوں، ریلوے سٹیشنوں، ہوائی اڈوں اور بس ٹرمینلز پر چیکنگ اور گشت کو تیز کر دیا ہے۔

دہلی میں حکام نے سیکورٹی کے خاطر خواہ انتظامات کیے ہیں جہاں جمعرات کو مرکزی تقریب منعقد ہونے والی ہے۔

مقامی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ 6ہزار سے زیادہ پولیس اہلکاروں کوملکی دارالحکومت  اور اس کے ارد گرد تعینات کیا گیا ہے تاکہ فول پروف سیکورٹی یقینی بنائی جائےاور تقریب  کے دوران  کسی بھی ناخشگوارواقعے سے بچا جا سکے۔

بھارتی میڈیا نے ایک سینئر پولیس اہلکار پرناو طیال کے حوالے سے بتایا  کہ مختص مقامات پر معمور اور کوئیک رسپانس دونوں ٹیمیں کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے چوکس رہیں گی اور ہم نے دیگر ایجنسیوں کے ساتھ مل کر انسداد دہشت گردی کے اقدامات کو تیز کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہلی ہمیشہ سے ہی سماج دشمن عناصر کا نشانہ رہا ہے اور ایسے مواقع پر خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے ۔ ہم نے خطرات سے نمٹنے کیلئے اپنے حفاظتی نظام کو مضبوط کیا ہے۔

بھارت کےیوم جمہوریہ کی پریڈ جمعرات کی صبح نئی دہلی میں کرتاویہ پاتھ (جسے پہلے راج پتھ کے نام سے جانا جاتا تھا) پر منعقد ہوگی۔