• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 27th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

بھارتی شہر جے پور میں سکولوں کو بم موجودگی کی دھمکی پرخالی کرا لیا گیاتازترین

May 13, 2024

نئی دہلی(شِنہوا) بھارتی شہر جے پور میں کم سے کم چار سکولوں کو بم کی دھمکی ملنے کے بعد طلبا سے خالی کرا لیا گیا۔

حکام کے مطابق دھمکی ای میل کے ذریعے موصول ہوئی جس میں کہا گیا تھا کہ سکول کے احاطے میں دھما کہ خیز مواد نصب کیا گیا ہے۔

اطلاع ملنے پر پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے سونگھنے والے کتوں کے ذریعے سکولوں  کی  تلاشی لی۔

تاہم  کوئی بھی مشکوک چیز نہیں ملی جبکہ پولیس کے مطابق یہ دھمکی دھوکہ معلوم ہوتی ہے۔

جے پور کے پولیس کمشنر بیجو جارج جوزف نے میڈیا کو بتایا کہ چار سے پانچ  سکولوں کو بم کی دھمکیاں ملی جس پر پولیس فوری سکولوں تک پہنچی۔

پولیس کا کہنا ہے وہ ای میل بیھجنے والے شخص کو تلاش کر رہے ہیں۔

گزشتہ روز دارالحکومت دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے اور شہر کے کئی اسپتالوں کو ای میلز پر بم کی دھمکیاں موصول ہوئیں جبکہ اس ماہ کے شروع میں بھارتی دارالحکومت دہلی کے 100 سے زیادہ اسکولوں کو ایسے ہی پیغامات موصول ہوئے تھے جس سے بڑے پیمانے پر خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔