• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

بھارتی شہر بنگلورو میں بم کی دھمکیاں ملنے پر درجنوں اسکول خالی کروالیے گئےتازترین

December 01, 2023

نئی دہلی(شِنہوا) بھارت کے جنوبی شہر بنگلورو میں جمعہ کو درجنوں اسکولوں کو بم کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں جس کے بعد طلباء کو چھٹی دے  دی گئی  اور پولیس کو طلب کرلیا گیا۔

ای میلز پر موصول ہونے والی دھمکیوں میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اسکولوں کے احاطے میں دھماکہ خیز مواد نصب کیا گیا ہے۔اطلاع ملنے پر پولیس نے تلاشی کے لیے متعدد بم ڈسپوزل اسکواڈ اور اسنفر ڈاگ اسکولوں میں بجھوائے۔ تاہم ابھی تک کوئی بھی مشتبہ چیز نہیں ملی پولیس کے مطابق یہ دھمکی ایک دھوکہ لگتا ہے۔ ایک مقامی ٹیلی ویژن نیوز چینل نے بتایا کہ تقریباً 60 اسکولوں کو دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی تھیں۔رپورٹس کے مطابق  خطرات کے پیش نظر 5ہزار سے زیادہ بچوں کو ہنگامی طور پر نکالا گیا اور کئی ایک  سکولوں نے بچوں کو واپس گھر بجھوادیا۔ یہاں تک کہ جن اسکولوں کو دھمکی نہیں ملی تھی، انہوں نے والدین کو اپنے بچوں کو گھر واپس لے جانے کی اجازت دی۔