نئی دہلی(شِنہوا) بھارت کی اپیل کورٹ نیشنل کمپنی لا اپیلیٹ ٹریبونل (این سی ایل اے ٹی) نے اینڈرائیڈ مارکیٹ پراجارہ داری سے متعلق کیس میں گوگل کی 16کروڑ 20لاکھ ڈالر جرمانے کے خلاف اپیل مسترد کردی ہے۔
اپیل کورٹ نے اینٹی ٹرسٹ ریگولیٹر کمپیٹیشن کمیشن آف انڈیا (سی سی آئی) کی جانب سے عائد جرمانے کو برقرار رکھتے ہوئے کہا کہ سی سی آئی کا حکم انصاف کے اصولوں کی خلاف ورزی نہیں اور گوگل جرمانہ ادا کرنے کا ذمہ دار ہے۔
گوگل نے اپنا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ سی سی آئی کا فیصلہ اینڈرائیڈ کی سیکورٹی خصوصیات پر بھروسہ کرنے والے اس کے بھارتی صارفین اور کاروباری اداروں کے لیے ایک بڑا دھچکا اور ممکنہ طور پراس سے موبائل آلات کی قیمت میں اضافہ ہوگا۔
اپیل کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اس نے جرمانے کو برقرار رکھا ہے اور یہ کہ اپیل کنندہ (گوگل) کو جرمانہ جمع کراناہوگا۔