• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

بھارتی ریاست مہاراشٹر میں زیر تعمیرسڑک پر کرین گرنے سے 17 افراد ہلاکتازترین

August 01, 2023

نئی دہلی(شِنہوا)بھارت کی مغربی ریاست مہاراشٹر میں زیرتعمیر سڑک کے مقام پر کرین گرنے سے کم از کم 17 مزدور ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔

مقامی حکام کے مطابق یہ واقعہ منگل کو مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے تقریباً 71 کلومیٹر شمال مشرق میں ضلع تھانے کے علاقے شاہ پورکے قریب پیش آیا جہاں بھارتی نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔

این ڈی آر ایف کے ایک سینئر اہلکار سارنگ وی کروے نے کہا کہ امدادی کارروائیاں تاحال جاری ہیں۔

این ڈی آر ایف کے مطابق جائے حادثہ سے 17 لاشیں برآمد کی گئی ہیں جبکہ تین زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ہلاکتوں پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین کے لواحقین کے لیے مالی معاوضے کا اعلان کیا ہے۔