نئی دہلی (شِنہوا) بھارت کی مغربی ریاست گجرات میں آسمانی بجلی گرنے اور بارشوں سے متعلق واقعات میں کم از کم 24 افراد ہلاک اور 23 دیگر زخمی ہو گئے۔ یہ اموات گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران ہوئیں۔
بے موسمی بارشوں سے انسانی جانوں کے علاوہ مویشی بھی ہلاک اور فصلوں کو نقصان پہنچاہے۔ حکام نے پیر کو بتایا کہ بجلی گرنے، بارش اور تیز ہواؤں کی وجہ سے ریاست بھر میں 24 افراد ہلاک اور 23 زخمی ہو ئے ہیں۔ بارشوں سے 234 ذیلی اضلاع میں تباہی آئی ، فصلوں کو نقصان پہنچا اور 71 جانور ہلاک ہوئے۔
حکام کے مطابق ریاست کے 16 اضلاع سے اموات کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔