نئی دہلی(شِنہوا)بھارت کی وسطی ریاست چھتیس گڑھ میں ایک پک اپ وین سٹرک کنارے کھڑے مال بردار ٹرک سے ٹکرانے کے نتیجے میں کم سے کم 9 افراد ہلاک اور 22 زخمی ہو گئے جن میں سے بعض کی حالت نازک ہے۔
حادثہ گزشتہ رات چھتیس گڑھ کے دارالحکومت رائے پور سے تقریباً 53 کلومیٹر شمال میں بیمترا ضلع کے کاٹھیا گاؤں کے قریب پیش آیا۔
ہلاک ہونے والوں میں تین بچے اور چھ خواتین شامل ہیں ۔ پولیس نے بتایا کہ زخمیوں میں سے سات کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ متاثرین قریبی ترائیہ گاؤں میں ایک خاندانی تقریب میں شرکت کے بعد گھر واپس جا رہے تھے۔
پولیس کی جانب سے کی گئی ابتدائی تحقیقات کے مطابق تیز رفتار پک اپ وین بے قابو ہو کر سڑک کے کنارے کھڑے سامان کے ٹرک سے ٹکرا گئی تھی۔
حکام نے بتایا کہ بھارت بھر میں تقریباً 5 لاکھ سڑک حادثات میں ہر سال تقریباً 1 لاکھ 50 ہزار افراد لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔