نئی دہلی(شِنہوا)بھارتی حکومت نے ملک میں "ایک قوم ایک انتخاب" کے امکان کو تلاش کرنے کے لیے ایک کمیٹی قائم کردی ہے۔
بھارتی میڈیا کی جمعہ کوایک رپورٹ کے مطابق کمیٹی کی سربراہی سابق بھارتی صدر رام ناتھ کووند کریں گے جو اس معاملے پر غور کر کے حکومت کو رپورٹ پیش کرے گی۔
"ایک قوم ایک انتخاب" سے مراد بھارت کے عام انتخابات اور اس کی ریاستوں میں بلدیاتی انتخابات کا بیک وقت انعقاد ہے جو 2014 کے عام انتخابات میں حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے منشور کا حصہ تھا۔
یہ اقدام بھارتی حکومت کی جانب سے 18 ستمبر سے 22 ستمبر تک پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلانے کے اعلان کے ایک دن بعد سامنے آیا ہے۔