نئی دہلی(شِنہوا)بھارتی حکومت نے ایک ایڈوائزی جاری کرتے ہوئے کینیڈا میں موجود اور وہاں جانیوالے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ احتیاط برتیں اور نفرت پر مبنی جرائم اور ہندوستان مخالف سرگرمیوں میں تیزی سے اضافہ کے خلاف چوکس رہیں۔
بھارتی وزارت خارجہ کی طرف سے جمعہ کے روز جاری کردہ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ وزارت نے نفرت پر مبنی جرائم، فرقہ وارانہ تشدد اور ہندوستان مخالف سرگرمیوں کے واقعات کو کینیڈا کے ساتھ اٹھایا ہے۔
وزارت نے کہا کہ جرائم کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر کینیڈا میں ہندوستانی شہریوں اور طلباء کے ساتھ ساتھ سفر یا تعلیم کیلئے کینیڈا جانے والوں کو احتیاط برتنے اور چوکس رہنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔