• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 25th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

بھارتی فضائیہ کا سخوئی لڑاکا طیارہ گر کر تباہتازترین

June 04, 2024

نئی دہلی(شِنہوا) بھارتی فضائیہ کا سخوئی لڑاکا طیارہ مغربی ریاست مہاراشٹر میں گرکر تباہ ہو گیا۔ پائلٹ اورکو پائلٹ جان بچانے میں کامیاب رہے تاہم دونوں کومعمولی چوٹیں آئیں۔

حکام کے مطابق طیارہ مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے تقریباً 194 کلومیٹر شمال مشرق میں ناسک ضلع کے گاؤں شیراس گاؤں میں گر کر تباہ ہوا۔  سرکاری ایرو اسپیس اور دفاعی کمپنی ایچ اے ایل نے ایک بیان میں بتایا کہ پائلٹوں کی طرف سے تکنیکی خرابی کی اطلاع دی گئی۔ تحقیقات کے بعد ہی اصل وجہ معلوم ہو سکے گی۔