• Columbus, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

بھارتی بحریہ کے ہیلی کاپٹر کی ممبئی کے قریب سمندر میں ہنگامی لینڈنگ، عملے کو بچا لیا گیاتازترین

March 08, 2023

نئی دہلی(شِنہوا)بھارتی بحریہ کے ایک ہیلی کاپٹر نے بدھ کے روز ممبئی کے قریب سمندر میں ہنگامی لینڈنگ کی جس میں سوار عملے کے تین ارکان کو بچا لیا گیا۔

بھارتی بحریہ کے ایک ترجمان نے بتایا کہ  بحری فوج کا ایڈوانسڈ لائٹ ہیلی کاپٹر (اے ایل ایچ) علاقے میں معمول کی پرواز پر تھا جب اسے ممبئی کے ساحل کے قریب پانی پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

ترجمان نے کہا کہ گشت پر معمور بحری جہاز کے ذریعے فوری  امدادی کارروائیوں سے عملے کے تین افراد کی بحفاظت بازیابی کو یقینی بنایا گیا۔

ترجمان نے کہا کہ واقعہ کی تحقیقات کے لیے انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے۔