نئی دہلی(شِنہوا)بھارت کی اعلیٰ ترین عدالت نے 1991ء میں ملک کے سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کے قتل کے الزام میں سزا یافتہ 6 افراد کو جمعہ کے روز رہا کرنے کا حکم دیدیا ہے۔
مجرم عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں اور 30 سال سے زائد عرصہ جیل میں گزار چکے ہیں۔
سپریم کورٹ آف انڈیا نے حکم دیا کہ اگر کسی اور معاملے میں ضرورت نہ ہو تو اپیل کنندگان کو آزاد کر دیا جائے۔
عدالت نے کہا کہ رواں سال مئی میں سپریم کورٹ نے ساتویں مجرم کو رہا کرنے کیلئے اپنے اختیارات کا غیر معمولی استعمال کیا تھا ۔ یہی حکم باقی مجرموں پر بھی لاگو ہوتا ہے۔
راجیو گاندھی کو 21 مئی 1991ء کو قتل کر دیا گیا تھا۔