• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 24th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

بھارت ، زہریلی شراب پینےسے 37 افراد ہلاک،100متاثرین اسپتال منتقلتازترین

June 20, 2024

نئی دہلی (شِنہوا) بھارت کی جنوبی ریاست تامل ناڈو میں زہریلی شراب پینے سے کم از کم 37 افراد ہلاک اورتقریباً 100 دیگرافراد کو اسپتال منتقل کیاگیا ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق زہریلی شراب پینے سے اموات تامل ناڈو کے دارالحکومت چنئی سے تقریباً 244 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع کالاکوریچی قصبے میں ہوئی ہیں۔  نیوزچینل این ڈی ٹی وی کے مطابق حکام نے مجموعی طور پر 37 افراد کی زہریلی  شراب پینے سے اموات کی تصدیق کی ہے۔ حکام کے مطابق اسپتالوں میں داخل کئی افراد کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ سرکاری نشریاتی ادارے آل انڈیا ریڈیوکا کہنا ہے کہ  100 سے زائد افراد مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔