نئی دہلی(شِنہوا)بھارت کی وسطی ریاست مدھیہ پردیش میں ایک تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہونے کے باعث اس میں سوار ایک پائلٹ ہلاک اور دوسرا زخمی ہو گیا ہے۔
مقامی میڈیا نے جمعہ کے روز بتایا کہ مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال سے تقریباً 400 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع ضلع ریوا میں گزشتہ شب نجی کمپنی کا طیارہ ایک مندر سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا۔
مقامی میڈیا نے ایک پولیس اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ طیارہ تربیتی سفر کے دوران چورہٹہ کی فضائی پٹی سے 3 کلومیٹر کی دوری پر ایک مندر کے گنبد اور درخت سے ٹکرانے کے بعد گر کر تباہ ہوا۔
اطلاعات کے مطابق ابتدائی طور پر حادثے کی وجہ خراب موسم اور علاقے میں چھائی دھند کو قرار دیا گیا ہے۔