نئی دہلی(شِنہوا)بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کے ہوائی اڈے کے حکام نےجمعہ کو پونے جانے والی پرواز میں فون کال کے ذریعے بم کی موجودگی کی دھمکی پرمسافروں کو نکالنے کا حکم دیا۔
یہ کال ہوائی اڈے کے کال سینٹر کے ذریعے اس وقت موصول ہوئی جب دہلی سےپونے جانے والی وستارا فلائٹ کی بورڈنگ جاری تھی۔
دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پرمبینہ بم کے خوف سے عارضی خلل پڑا۔
کال کے فوراً بعد مسافروں کو پروازسے باہر نکالا گیااور طیارہ کی بم سکواڈ سے مکمل چیکنگ کرائی گئی جس میں تاہم کوئی بھی مشکوک چیز نہیں ملی۔
پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔