بیجنگ(شِنہوا) چین-افریقہ رضا کار یوتھ فورم گزشتہ روز شروع ہوگیا،جس کا موضوع چین-افریقہ ترقیاتی شراکت داری کی تعمیر کے لیے رضاکار نوجوانوں کی طاقتوں کو متحد کرنا ہے۔
فورم کے مرکزی مقررین نے نوجوان رضاکارانہ خدمات کے شعبے میں چین کی ترقی اور بین الاقوامی تعاون اور نوجوانوں کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے افریقہ کی پالیسیوں اور نوجوانوں کی رضاکارانہ خدمات میں اس کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔
آل چائنہ یوتھ فیڈریشن کے نائب صدر شو شیاؤ نے کہا کہ یہ فورم نوجوانوں کو عالمی ترقی کے ایجنڈے اور گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو میں شامل ہونے کے لیے ایک نیا پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ فیڈریشن چین اور افریقہ میں نوجوانوں کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے افریقی نوجوانوں کی رضاکار تنظیموں کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے کی خواہاں ہے۔
ہفتے کو فورم میں چین اور افریقہ کے نوجوان نمائندے خیالات کا تبادلہ کریں گے اور "کمیونٹی رضاکارانہ خدمات اور پائیدار شہری ترقی" اور "رضاکارانہ خدمات اور غربت سے نجات" جسیے شعبوں میں تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کریںگے۔