ماسکو(شِنہوا)روس کی فیڈرل ایئر ٹرانسپورٹ ایجنسی (روساویاٹسیا) نے کہا ہے کہ افغانستان میں گر کر تباہ ہونے والا مسافر طیارہ روس میں رجسٹرڈ تھا جو روس کے زوکووسکی ہوائی اڈے کی طرف جا رہا تھا۔
روساویاٹسیا نے اتوار کو ایک بیان میں کہا کہ طیارہ بھارت سے ازبکستان جا رہا تھا جس کی منزل ماسکو میں روس کا زوکووسکی ہوائی اڈہ تھی۔
ابتدائی معلومات سے پتہ چلتا ہے کہ طیارے میں عملے کے چار ارکان سمیت چھ افراد سوار تھے۔
روسی ایوی ایشن ادارے نے کہا کہ طیارے کی تلاش جاری ہے اور وہ اس حوالے سے تاجکستان اور افغانستان کے ایوی ایشن حکام سے رابطے میں ہے۔