نئی دہلی (شِنہوا) بھارت کی مغربی ریاست مہاراشٹر میں ایک منی بس اور کنٹینر ٹرک کے درمیان تصادم میں کم از کم 12 افراد ہلاک اور 23 زخمی ہو گئے۔
یہ حادثہ مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے تقریباً 268 کلومیٹر مشرق میں ضلع چھترپتی سمبھاجن نگر کے علاقے وجے پور میں سمردھی ایکسپریس وے پر پیش آیا۔
اطلاعات کے مطابق حادثے کے وقت منی بس میں 35 مسافر سوار تھے۔
پولیس نے بتایا کہ جائے وقوع سے لاشوں کو ہٹادیا گیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے حادثے کی تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔