نئی دہلی(شِنہوا) بھارت کی مغربی ریاست مہاراشٹر میں ایک نجی فرم کا ہیلی کاپٹرگر کر تباہ ہونے سےدو پائلٹ اور ایک انجینئر ہلاک ہو گئے۔
دہلی کی ہیریٹیج ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے تقریباً 147 کلومیٹر جنوب مشرق میں پونے ضلع کے علاقے باودھن میں بدھ کوگر کر تباہ ہوا۔
ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ پرائیویٹ فرم کے ہیلی کاپٹر نے پونے کے آکسفورڈ کاؤنٹی گالف کورس ہیلی پیڈ سے اڑان بھری جو باودھن میں ایک پہاڑی علاقے کے قریب گر کر تباہ ہو گیا حادثے میں دو پائلٹ اور ایک انجینئرہلاک ہوئے۔
پولیس کے مطابق ہیلی کاپٹر ممبئی کے علاقے جوہو جا رہا تھا۔