نئی دہلی(شِنہوا)بھارت نے جنوبی ریاست آندھرا پردیش کے علاقے سری ہری کوٹا میں واقع ستیش دھون خلائی مرکز سے خلائی جہاز مارک-3 راکٹ کے ذریعے جمعہ کو چندریان 3 نامی اپنا تیسرا چاند مشن خلا میں بھیجا۔
بھارتی خلائی تحقیقی تنظیم (اسرو)کے مطابق پروپلشن ماڈیول، وکرم نامی لینڈر اور پراگیان نامی روور کو چاند کے 100 کلومیٹر کے مدار تک لے جائے گا۔ چاند مشن تقریباً دو ماہ تک جاری رہے گا۔
چاند مشن کے مقاصد میں سیاروں کے درمیان مشنوں کے لیے درکار نئی ٹیکنالوجیز تیار کرنا اور ان کا مظاہرہ کرنا شامل ہے۔ لینڈر میں چاند کی مخصوص جگہ پر اترنے اور روور کو تعینات کرنے کی صلاحیت ہوگی جو اس کی نقل و حرکت کے دوران چاند کی سطح کا کیمیائی تجزیہ کرے گا۔