نئی دہلی(شِنہوا)بھارت کی وفاقی حکومت نے نوول کرونا وائرس کی ناک سے لی جانیوالی ویکسین "انکوویک" کے استعمال کی منظوری دیدی ہے۔
حکام نے جمعہ کے روز بتایا کہ بھارت بائیوٹیک انٹرنیشنل لمیٹڈ کی تیار کردہ ناک سے لی جانیوالی ویکسین ہیٹرولوجس(مختلف اقسام کے) بوسٹر کے طور پر استعمال کی جائیگی۔
بھارت کے سرکاری نشریاتی ادارے پرسار بھارتی نیوز سروسز اینڈ ڈیجیٹل پلیٹ فارم کی خبر کے مطابق ناک سے لی جانیوالی ویکسینز فی الحال صرف نجی ہسپتالوں میں دستیاب ہیں۔
حکام نے بتایا کہ ناک سے لی جانیوالی ویکسین 18 سال سے زیادہ عمر کے افراد کیلئے منظور کی گئی ہے۔
ویکسین کو گزشتہ ماہ ڈرگس کنٹرولر جنرل آف انڈیا سے ہنگامی صورتحال میں محدود استعمال کی منظوری ملی تھی۔