• Unknown, Unknown
  • |
  • Jan, 9th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

بھارت نے 3 سیٹلائٹس خلا میں بھیج دیئےتازترین

February 10, 2023

نئی دہلی(شِنہوا)بھارت کیخلائی تحقیقی ادارے نے سیٹلائٹ کو خلامیں چھوڑنے والے ایک نئے چھوٹے راکٹ (ایس ایس ایل وی-ڈی2) کو کامیابی سے خلا میں بھیج کراس کیذریعیجمعہ کو تین سیٹلائٹس مدارمیں چھوڑ دیئے ہیں۔  34 میٹر لمباایس ایس ایل وی-ڈی 2 جس کا وزن 120 ٹن ہے، شری ہری کوٹا میں واقع ستیش دھون خلائی مرکز سے بھارت کی جنوبی ریاست آندھرا پردیش میں واقع خلیج بنگال کے ساحل پر مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بج کر 18 منٹ کے قریب روانہ ہوا۔راکٹ نے اپنی 15 منٹ کی پرواز کے دوران تینوں سیٹلائٹس کو زمین کے گرد 450 کلومیٹر کے دائرے مں چھوڑا۔پچھلے سال 7 اگست کو راکٹ کی پہلی آزمائشی پرواز جزوی طور پر ناکامی پر ختم ہوئی  کیونکہ وہ اپنے سیٹلائٹ پے لوڈ کو مطلوبہ مدار میں داخل کرنے میں ناکام رہا تھا۔