نئی دہلی(شِنہوا)بھارت کی وسطی ریاست چھتیس گڑھ میں مال بردارٹرک اورمسافروین کیدرمیان تصادم کے نتیجیمیں کم سیکم 11 افراد ہلاک اور 10 دیگرزخمی ہو گئے۔ پولیس نے جمعہ کو بتایا کہ یہ حادثہ چھتیس گڑھ کے دارالحکومت رائے پور سے تقریبا 85 کلومیٹر شمال میں واقع بالودابازار-بھٹاپارہ ضلع کے گاں کھماریا کی ایک مرکزی سڑک پر جمعرات کی رات پیش آیا۔ سینئر پولیس اہلکار سدھارتھا بگھیل نے میڈیا کو بتایا کہ جمعرات کو رات دیر گئے ایک سڑک حادثے میں 4 بچوں سمیت 11 افراد ہلاک ہو گئے۔انہوں نے کہا کہ 10 زخمیوں کو رائے پور کے ایک اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ متاثرہ افراد ارجونی علاقے میں ایک خاندانی تقریب میں شرکت کے بعد گھر واپس جا رہے تھے۔اس سلسلے میں ایک کیس درج کرلیا گیا ہیاورپولیس کی جانب سے حادثے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے۔بھارت میں جان لیوا سڑک حادثات عام ہیں، جو اکثر اوور لوڈنگ، سڑکوں کی خراب حالت اور لاپرواہی سے ڈرائیونگ کی وجہ سے ہوتے ہیں۔ حکام کے مطابق بھارت بھرمیں 5 لاکھ کے قریب سڑک حادثات میں ہر سال تقریبا 1 لاکھ50 ہزار افراد لقمہِ اجل بن جاتے ہیں۔