نئی دہلی(شِنہوا) بھارت کی وسطی ریاست چھتیس گڑھ میں مسافر بس 50 فٹ گہری کھائی میں گرنے سے کم از کم 12 افراد ہلاک اور تقریباً 15 دیگر زخمی ہو گئے۔
مقامی پولیس حکام نے بدھ کو فون پر شِنہوا کو بتایا کہ حادثہ چھتیس گڑھ کے درگ ضلع میں پیش آیا۔ ہلاک ہونے والے مقامی ڈسٹلری فیکٹری کے کارکن تھے، جو شام کی شفٹ مکمل کرنے کے بعد گھر واپس جا رہے تھے۔ زخمیوں کو مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ حادثے کا شکار ہونے والی بس میں 40 کے قریب افراد سوار تھے۔