• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 6th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

بھارت، مرغوں کی روایتی لڑائی کے مقابلے کے مناظرتازترین

January 18, 2023

موری گاؤں ، بھارت (شِںہوا) بھارت کی شمال مشرقی ریاست آسام کے ضلع موری گاؤں میں مرغوں کی لڑائی کا مقابلہ ہوا، جس میں لوگ سنسنی خیز مقابلے سے لطف اندوز ہوئے۔ اس مو قع پر میدان شائقین سے بھرا ہوا تھا۔

مرغوں کی لڑائی اتنی مقبول ہے کہ مرغوں کا انتخاب نہایت احتیاط سے کیا جاتا ہے اور لڑائی کے "فن میں مہارت کے لئے" خصوصی تربیت اور اچھی خوراک دی جاتی ہے۔ مرغ کو تربیت دینے اور اس کی صلاحیت جانچنے کے لئے فرضی لڑائیوں کا  بھی انعقاد کیا جا تا  ہے۔

 

بھارت، شمال مشرقی ریاست آسام کے ضلع موری گاؤں میں مرغوں کی روایتی لڑائی کے دوران لوگوں اور ان کے مرغوں کو  دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِںہوا)

 

بھارت، شمال مشرقی ریاست آسام کے ضلع موری گاؤں میں دیہاتی مرغوں کی روایتی لڑائی دیکھ رہے ہیں۔ (شِںہوا)

 

بھارت، شمال مشرقی ریاست آسام کے ضلع موری گاؤں میں مرغوں کی روایتی لڑائی میں شرکت کے لئے ایک شخص اپنا مرغ لیکر جارہا ہے۔ (شِںہوا)