نئی دہلی(شِنہوا) بھارت کی جنوب مغربی ریاست کرناٹکا میں منی بس اورٹرک کے تصادم کے نتیجے میں کم از کم 13 افراد ہلاک اور چار دیگر زخمی ہو گئے۔ پولیس حکام کے مطابق حادثہ جمعہ کو ریاستی دارالحکومت بنگلورو سے تقریباً 326 کلومیٹر شمال مغرب میں ہاویری ضلع کے علاقے بیادگی میں گوندیناہالی کراس کے قریب پیش آیا۔ ایک پولیس اہلکار کے مطابق علی الصبح منی بس جس میں 17 افراد سوار تھے، بیادگی میں پونے-بنگلورو ہائی وے پرکھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ 11 افراد موقع پرجبکہ دو ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئے۔
حادثے میں زخمی چار دیگر افراد کو اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں ان کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔