• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 8th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

بھارت ،مندر کے تہوار کے دوران کرین گرنے سے 4 افراد ہلاک، 6 زخمیتازترین

January 25, 2023

نئی دہلی(شِںہوا)بھارت کی جنوبی ریاست تامل ناڈو میں ایک مندر کے تہوار کے دوران کرین گرنے سے چار افراد ہلاک اور کم از کم چھ زخمی ہو گئے۔

حکام نے پیر کو بتایا کہ کرین اتوار کی رات تامل ناڈو کے دارالحکومت چنائے سے 85 کلومیٹر مغرب میں واقع رانی پیٹ ضلع کے دروپتی مندر میں گری۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ حادثہ کے وقت تقریباً آٹھ افراد یاتریوں سے پھولوں کا ہار لینے کرین پر سوار تھے۔

ایک پولیس اہلکارکےمطابق گزشتہ رات مورتیوں کو لے جانے اور دراؤپتی مندر میں عقیدت مندوں سے پھولوں کے ہار قبول کرنے والی ایک کرین اچانک گر گئی جس کے نتیجے میں تین افراد موقع پر ہی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔زخمیوں میں سے ایک اورشخص آج صبح ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جس سے مرنے والوں کی تعداد چار ہو گئی۔