نئی دہلی(شِنہوا) بھارتی حکومت نے شمالی ریاست اتراکھنڈ میں ملک کی پہلی ہیلی کاپٹر ایمرجنسی میڈیکل سروس (ایچ ای ایم ایس) شروع کرنےکا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان شہری ہوا بازی کے وفاقی وزیرجیوترادتیہ سندھیا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پرجمعرات کو ایک ویڈیوبیان میں کیا۔ سندھیا نے کہا کہ وہ اتراکھنڈ کے لوگوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ ملک کی پہلی ایچ ای ایم ایس سروس آپ کی ریاست سے شروع کی جائے گی۔ اس مقصد کے لیے استعمال ہونے والے ہیلی کاپٹر کی اسمبلی اور سرٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے جو میرے ڈیش بورڈ پر ہے۔ یہ مکمل طور پر میری فکر ہے اب آپ کی نہیں۔