• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

بھارت میں زیر تعمیر ریلوے پل گرنے سے 17 افراد ہلاک، متعدد زخمیتازترین

August 23, 2023

نئی دہلی(شِنہوا)بھارت کی شمال مشرقی ریاست میزورام میں بدھ کو ایک زیر تعمیر اوور ہیڈ ریلوے پل منہدم ہونے سے کم از کم 17 مزدور ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

یہ پل میزورام کے دارالحکومت ایزول کے شمال مغرب میں تقریباً 21 کلومیٹر دور سائرنگ قصبے میں منہدم ہوا۔

میزورام کے وزیر اعلی زورمتھنگا نے ایک مختصر بیان میں کہا کہ ایزول کے قریب سائرنگ میں زیر تعمیر ریلوے اوور ہیڈ پل آج گرا جس سے کم از کم 17 مزدور ہلاک ہوئے ہیں۔

 زورمتھنگا کے مطابق موقع پر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

انہوں نے ہلاکتوں پر افسوس ظاہرکرتے ہوئے متاثرین کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس سانحہ سےانہیں گہرا دکھ ہوا اور میں تمام سوگوار خاندانوں سے اپنی گہری تعزیت کا اظہار اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کرتا ہوں۔

 حکام کے مطابق پل گرنے کے فوراً بعد مقامی لوگ ملبے سے متاثرین کو نکالنے میں مدد کے لیے موقع پر پہنچ گئے۔

حکام نے نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف)، پولیس، مقامی انتظامیہ اور ریلوے حکام کے امدادی کارکنوں کو بھی جائے وقوعہ پر پہنچا دیا ۔

انہوں نے بڑی تعداد میں امدادی کارروائیوں میں مدد کے لیے آنے والے لوگوں کا شکریہ ادا کیا ۔

رپورٹس کے مطابق پل گرنےکے وقت تعمیراتی مقام پر 40 کارکن موجود تھے۔

حکام کو خدشہ ہے کہ کچھ مزدور ملبے تلے دبے ہو سکتے ہیں تاہم پل گرنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی۔