نئی دہلی(شِنہوا)ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے بھارت میں بنائے گئے کھانسی کے شربت کے لیے ایک انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں "ڈائی تھیلین گلائکول اور ایتھیلین گلائکول کی ناقابل قبول مقدار" ہے۔
عالمی ادارہ صحت کی طرف سے جاری کردہ انتبا ہ میں کہا گیا ہے کہ مارشل جزائر اور مائیکرونیشیا میں بھارت کے تیارہ کردہ کھانسی کے ملاوٹ زدہ شربت کی ایک کھیپ ملی ہے۔ الرٹ میں کہا گیا کہ مارشل جزائر سے حاصل کردہ گوائی فینسین شربت ٹی جی شربت کے نمونوں میں ڈائی تھیلین گلائکول اور ایتھیلین گلائکول کی ناقابل قبول مقدار میں پائی گئی۔
گوائی فینسین شربت سینے کی جکڑن اور کھانسی کی علامات کو دور کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔