• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

بھارت میں سولر فیکٹری میں دھماکہ، 9 افراد ہلاکتازترین

December 17, 2023

نئی دہلی (شِنہوا)بھارت کی جنوب مغربی ریاست مہاراشٹر میں اتوار کو ایک سولر فیکٹری میں دھماکے سے کم از کم نو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

 سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ناگپور رورل  ہرش پودار نے شِنہوا کو فون پر تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ دھماکہ سولر ایکسپلوسیو کمپنی میں کاسٹ بوسٹر پلانٹ میں پیکنگ کے وقت ہوا ۔ زخمیوں کو مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

 انڈیا ٹوڈے کی ایک رپورٹ کے مطابق جس کمپنی میں دھماکہ ہوا وہ  بھارت کے محکمہ دفاع کے لیے دھماکہ خیز مواد اور دیگر دفاعی آلات کی سپلائی کا کام کرتی تھی۔