• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

بھارت میں سڑک حادثات میں کم سے کم 13 افراد ہلاکتازترین

July 11, 2023

نئی دہلی(شِنہوا)بھارت میں چند گھنٹوں کے دوران دو الگ الگ سڑک حادثات میں پانچ خواتین اور چار بچوں سمیت کم سےکم 13 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

بھارت کےسرکاری ذرائع نے منگل کو تصدیق کی کہ پہلے حادثے میں پیر کی رات ملک کی جنوبی ریاست آندھرا پردیش میں ایک مسافر بس کے نہر میں گرنے سے سات افراد ہلاک ہو گئے۔ بدقسمت بس میں تقریباً 40 افراد سوار تھے جو ریاست کے ضلع پرکاسم میں ایک شادی سے واپس آرہی تھی۔

جاں بحق ہونے والوں میں تین خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔

حادثے کی وجہ تیز رفتاری بتائی گئی ہے۔ مقامی پولیس کے مطابق بس نہر کے قریب موڑ میں بے قابو ہو کردیوار سے ٹکرا نے کے بعد نہر میں جاگری۔خود کو نہر سے باہر نکالنے میں کامیاب ہونے والے مسافرمحفوظ رہے۔ پولیس نے بتایا کہ زخمی ہونے والے تقریباً 15 افراد کو مقامی ہسپتال میں داخل کرایا گیاجبکہ متاثرین میں سے کچھ شدید زخمی ہیں۔

دریں اثنا  دہلی کے قریب  غازی آباد-میرٹھ ہائی وے پر ایک اور حادثے میں غلط طرف سے آنے والی ایک سکول بس مخالف سمت سے تیز رفتاری سے آنے والی کار سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں چھ افراد لقمہ اجل بن گئے۔

پولیس کے مطابق مرنے والوں میں دو خواتین اور تین بچے بھی شامل ہیں۔