• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 17th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

بھارت میں سڑک حادثے میں 15 افراد ہلاکتازترین

February 29, 2024

نئی دہلی (شِنہوا)بھارت کی وسطی ریاست مدھیہ پردیش میں ایک مسافر وین کے حادثے میں 5 خواتین سمیت کم سے کم 15 افراد ہلاک اور تقریباً 20 زخمی ہو گئے۔

مقامی پولیس اہلکار نے جمعرات کو شِنہوا کو فون پر بتایا کہ یہ سڑک حادثہ مدھیہ پردیش کے  ضلع منڈلا میں واقع بیچیہ علاقے میں پیش آیا جہاں ایک مسافر وین ڈرائیورسے بے قابو ہو کر الٹ گئی۔

زخمیوں کو مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ پولیس اہلکار نے بتایا کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

ہلاک شدگان کا تعلق ایک ہی گاؤں سے ہے اور وہ قریبی مقام پر شادی سےقبل منعقد ہونے والی ایک تقریب سے واپس آرہے تھے۔